LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یورپی ممالک کا لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کی حمایت کا اعلان نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں، مذاکرات کیلئے آئیں، طاقت سے آپ کچھ نہیں منوا سکتے: ملک احمد خان مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل فلائی دبئی واقعہ کا ملزم اسرائیلی بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا: اماراتی اٹارنی جنرل ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار

پاناما میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری

Web Desk

9 October 2026

وسطی امریکی ملک پاناما میں 7.7 شدت کے انتہائی شدید زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے فوراً بعد پاناما سمیت خطے کے متعدد ساحلی ممالک میں تباہ کن “سونامی” کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین میں صرف 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا، جس کے باعث زلزلے کے جھٹکے اور سمندری لہروں کے خدشات انتہائی خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔

سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق اونچی اور خوفناک سمندری لہریں پاناما، چلی اور کولمبیا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں، جبکہ کوسٹاریکا، ایکواڈور، پیرو، نکاراگوا، ایل سلواڈور اور میکسیکو کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شدید ترین جھٹکوں کے باعث پاناما کے 6 صوبوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور دارالحکومت کا بین الاقوامی ہوائی اڈا فلائٹ آپریشنز کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ اور ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو ہنگامی بنیادوں پر اونچے مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔