LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز

سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری

Web Desk

9 October 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ اب ایک ”شارٹ ٹرم مارچ“ میں تبدیل ہو چکا ہے جو بانی پی ٹی آئی یا پختون عوام کے لیے نہیں بلکہ مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ہو رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پورا خیبرپختونخوا دہشت گردی کی لپیٹ میں اور غیر محفوظ ہے، جبکہ دوسری طرف سڑکوں پر نکالا جانے والا یہ مارچ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت ایک ”کنٹینر باز“ کے یرغمال بنی ہوئی ہے جو سکیورٹی فورسز کا مذاق اڑا رہا ہے جبکہ پولیس اور عوام دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام اس نالائق ٹولے سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور مسترد ہونے کے بعد اب مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی جا رہی ہیں۔