مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ
Web Desk
9 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں صوبے کے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز (پی ایچ اے) قائم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ ان اداروں کے لیے 2820 تکنیکی آسامیوں پر بھرتیوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 10 اضلاع میں پی ایچ اے پہلے ہی فعال ہیں جبکہ مزید 11 اضلاع میں نئی اتھارٹیز قائم کی جا چکی ہیں، اور بقیہ اضلاع کے لیے جنوری 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ہر تحصیل میں بھی پی ایچ اے قائم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر، قصبے اور گاؤں کی سطح پر شجرکاری، پارکوں کی بحالی اور موسمی پھولوں کی کاشت کے لیے ماہانہ پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، ہر ضلع میں پی ایچ اے کے زیر انتظام ان ہاؤس نرسریاں قائم کی جائیں گی جہاں کم قیمت پر پودے دستیاب ہوں گے، جبکہ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے کے پی آئیز تشکیل دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026
محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
10 October 2026
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
10 October 2026
نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی
10 October 2026
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی
10 October 2026