LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز

ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ

Web Desk

9 October 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ پارٹی ہر مصیبت جھیلنے کو تیار ہے مگر کسی بھی ایسے اصول سے دستبرداری اختیار نہیں کی جائے گی جو بے اصولی پر مبنی ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کا خون ان کے لیے مقدم ہے اور وہ ایسے کسی لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے بے گناہوں کا لہو بہے۔ سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا کہ پنجاب لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے گا اور صوبے بھر سے بڑے قافلے اس کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے پشاور میں مبینہ طور پر متعدد کارکنوں کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک بھر میں فسطائیت کا راج ہے جس پر حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔