سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
Web Desk
9 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا اور حملوں کے دوران قیمتی جانی نقصان پر تعزیت کی۔ وزیراعظم نے سعودی مسلح افواج اور اتحادی افواج کی مستعدی کو سراہتے ہوئے متعدد بیلسٹک میزائل حملوں کو ناکام بنانے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، اور پاکستان خطے کے کسی بھی خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری
9 October 2026
ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ
9 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی
9 October 2026
پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
9 October 2026
مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ
9 October 2026
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
9 October 2026