سابق امریکی میجر کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت براہِ راست نشر ہوگی: پینٹاگون
Web Desk
9 October 2026
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ 2009 میں فورٹ ہُڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کر کے 13 غیر مسلح امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے سابق فوجی افسر ندال حسن کو دی جانے والی سزائے موت کو براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ یہ تقریباً ایک صدی میں امریکا میں ہونے والی پہلی عوامی سزائے موت اور دوسری جنگِ عظیم کے بعد فائرنگ سکواڈ کے ذریعے دی جانے والی پہلی فوجی سزا ہوگی۔ ندال حسن کو 2009 میں 13 افراد کے قتل اور 32 کے قتل کی کوشش کے الزامات پر فوجی جیوری نے متفقہ طور پر سزائے موت کی سفارش کی تھی، جس کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دے دی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو یہ باور کرانا ہے کہ ایسے سنگین جرائم کے نتائج بھی اتنے ہی ہولناک ہوتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری
9 October 2026
ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ
9 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی
9 October 2026
پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
9 October 2026
مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ
9 October 2026
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
9 October 2026