LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ سعودی عرب اپنی سلامتی کے دفاع کا حق رکھتا ہے، سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل حوثیوں کا خطرہ اب یمن کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، یمنی مندوب پاناما میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ روس جلد امریکا اور عالمی منڈی کو 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا: ٹرمپ

امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

Web Desk

9 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” (Truth Social) پر جاری ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکہ 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات (Midterm Elections) سے پہلے ایران کے خلاف کوئی فوجی حملہ یا کارروائی نہیں کرے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران کے ساتھ مفید اور نتیجہ خیز مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ایران معاشی اور عسکری لحاظ سے شدید دباؤ اور ابتر حالت کا شکار ہے۔

امریکی صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران کے خلاف عائد کردہ معاشی ناکہ بندی اور سخت پابندیاں مکمل طور پر برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل گزرا، لیکن اس تجارتی حجم میں ایک بیرل بھی ایران کی جانب سے تھا اور نہ ہی ایران کے لیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صریح عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ کسی بھی قیمت پر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔