مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی
Web Desk
10 October 2026
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل مندوب طاہر حسین اندرابی نے خطے میں خطرات اور جنگوں کے پھیلتے دائرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ادارے سے اسلحے کی دوڑ روکنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات کی اپیل کی ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا بھارت کی بڑے پیمانے پر عسکری توسیع اور جارحانہ نظریات کے باعث شدید عدم استحکام کا شکار ہے۔ طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ کا حصہ نہیں بننا چاہتا لیکن اپنی ضرورت کے مطابق دفاعی صلاحیات برقرار رکھے گا، جبکہ جوہری صلاحیتوں کی موجودگی میں جنگ کو کنٹرول میں سمجھنا ایک بڑی بھول ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ ’مکہ دفاعی معاہدے‘ کو خالصتاً دفاعی اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق قرار دیا اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی کمی پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند
10 October 2026
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
10 October 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا
10 October 2026
حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس
10 October 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا
10 October 2026
روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی
10 October 2026
نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
10 October 2026
امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز
10 October 2026