امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز
Web Desk
10 October 2026
کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے امریکا کی جانب سے عائد کردہ تجارتی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو یہ طے کرنے کا کوئی قانون یا اخلاقی اختیار حاصل نہیں کہ کون سے ممالک یا کمپنیاں کیوبا کے ساتھ تجارت کر سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کیوبن وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکی اقدامات کی حمایت کرنے والے دراصل کیوبا کے عوام کو اجتماعی سزا دینے کے عمل میں شریک ہیں۔ انہوں نے کھلے سمندر میں بحری جہازوں کو روکنے، توانائی کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے اور دوسرے ممالک کی خودمختاری پر اثر انداز ہونے کی امریکی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا کا موقف سچائی، بین الاقوامی قانون اور آزاد تجارت کے اصولوں پر مبنی ہے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے
11 October 2026
کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
11 October 2026
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026
ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات
11 October 2026
ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی
11 October 2026
آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف
11 October 2026
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
11 October 2026