سعودی عرب اپنی سلامتی کے دفاع کا حق رکھتا ہے، سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل
Web Desk
10 October 2026
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبدالعزیز محمد الواصل نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اپنی سرزمین اور شہریوں کی سلامتی کے دفاع کا کامل حق رکھتا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد ملیشیا کو خطے پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سعودی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بحری آمدورفت کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ عبدالعزیز الواصل نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے اور خطے میں پائیدار استحکام اور سلامتی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی
10 October 2026
دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند
10 October 2026
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
10 October 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا
10 October 2026
حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس
10 October 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا
10 October 2026
روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی
10 October 2026
نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
10 October 2026