حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس
Web Desk
10 October 2026
مسجد الحرام میں خطبہِ جمعہ دیتے ہوئے چیف امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت امتِ مسلمہ کے لیے سرخ لکیر ہے جسے کسی صورت عبور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حوثی ملیشیا کے مکہ، مدینہ اور شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ناپاک اقدامات مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ امام کعبہ نے جدید ٹیکنالوجی بالخصوص مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور آوازیں بنا کر پھیلانے کو شدید گناہ اور حرام عمل قرار دیا اور زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کو اطاعتِ الٰہی کے لیے استعمال کیا جائے۔ دوسری جانب مسجدِ نبویﷺ کے امام شیخ خالد المعینا نے اپنے خطبے میں کہا کہ حرمین شریفین سے عداوت رکھنے والوں کا مقدر صرف گمراہی اور رسوائی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026