سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
Web Desk
8 October 2026
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہواؤں کے رخ کی تبدیلی اور سرحد پار بھارتی شہروں سے آنے والی آلودہ ہوا پاکستان میں بالخصوص پنجاب کے فضائی معیار کو شدید متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے انڈونیشیا کے جنگلات کی آگ سے سنگاپور کی فضا خراب ہونے کی مثال دیتے ہوئے واضح کیا کہ ماحولیاتی بہتری کے اعلیٰ ترین انتظامات کے باوجود سرحد پار سے آنے والی آلودگی سے خطہ متاثر ہوتا ہے، جس کے لیے علاقائی (Regional) اور عالمی (Global) حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔
سینئر وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت سموگ پر قابو پانے کے لیے جامع اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔ اس سال فصلوں کی باقیات نہیں جلائی جا رہیں بلکہ 10 ہزار سپر سیڈرز اور جدید زرعی مشینری کے ذریعے گانٹھیں بنائی جا رہی ہیں، جبکہ جدید ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحت صنعتی اخراج اور گاڑیوں کے دھوئیں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ فضائی معیار کی بہتری انسانی زندگی سے جڑا ہوا سنگین مسئلہ ہے اور قانون کی خلاف ورزی یا غفلت پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی برقرار رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام
8 October 2026