جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
Web Desk
8 October 2026
جکارتا، انڈونیشیا میں منعقدہ “ایشین اوسیانین کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن” (ASOCIO) ڈیجیٹل اینڈ اے آئی ایوارڈز 2026 میں پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس انڈسٹری نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 11 مختلف کیٹیگریز میں عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے مطابق اس عالمی تقریب میں ایشیا اور اوسیانیا کے 26 ممالک اور معیشتوں نے شرکت کی۔ پاشا کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب اے خان نے اس کامیابی کو ملکی آئی ٹی شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
پاکستانی اداروں اور آئی ٹی کمپنیوں کو ڈیجیٹل گورننس، ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ، سائبر سیکیورٹی، تعلیم، صحت، زراعت، مالیاتی خدمات اور مینوفیکچرنگ میں اے آئی (AI) کے جدید استعمال پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB) نے ‘ڈیجیٹل گورنمنٹ ایوارڈ’ حاصل کیا، جبکہ رمائر (REMIRE) نے ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ اور سمیٹری گروپ نے گلوبل بزنس سروس ایوارڈ جیتا۔ دیگر نمایاں سیکیورٹی و اے آئی کمپنیوں بشمول سیکیور بینز، پلانٹ بیونڈ، ڈی ایکس ویژن اور سائبرڈ کو بھی ان کی بہترین کارکردگی پر سراہا گیا۔
متعلقہ عنوانات
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام
8 October 2026