حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
Web Desk
8 October 2026
سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سیاسی مذاکرات کے دوران اچانک اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے دہشت گردی کا ایجنڈا میز پر رکھ دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اپوزیشن صرف بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آئی تھی، تاہم جب محسن نقوی اور طلال چوہدری پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے دہشت گردی کا معاملہ اٹھایا تو اپوزیشن کمیٹی کے سربراہ بیرسٹر گوہر نے اس پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے دوران خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، گورنر راج اور آپریشن جیسے سخت آپشنز کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف کوئی بھی اقدام مولانا فضل الرحمن، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے ہی مؤثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی چیئرمین کی توثیق کے بغیر کیا گیا کوئی بھی فیصلہ قابلِ عمل ہوگا نہ ہی پائیدار، کیونکہ پاکستان کے سیاسی و معاشی اور امن و امان کے بحران کا حل بانی چیئرمین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام
8 October 2026