LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام

Web Desk

8 October 2026

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 سالہ اقتدار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پر عوامی مسائل سے مکمل عدم توجہی اور ناکام گورننس کا الزام عائد کرتے ہوئے صوبے میں بدامنی کی مسلسل بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی اور ناخوشگوار واقعات پیش آ رہے ہیں لیکن صوبائی قیادت عملی اقدامات کے بجائے محض سیاسی نعرے بازی اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے تک محدود ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 13 سالہ دورِ حکومت میں عوام کو کیا ریلیف ملا؟ پی ٹی آئی کے پاس دکھانے کے لیے ایک بھی قابلِ ذکر کامیابی نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور امن و امان کی بہتری کے لیے اب ڈرامے بازی کے بجائے مؤثر حکمرانی کی ضرورت ہے۔