LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے

Web Desk

8 October 2026

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے درمیان دو اہم پروگراموں کے تحت 1 ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے چوتھے جائزے کے تحت 1 ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت 21 کروڑ ڈالر ملیں گے، جس کے بعد دونوں پروگراموں کے تحت پاکستان کو ملنے والی مجموعی رقم 5 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں اعتراف کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع اور مشکل عالمی حالات کے باوجود پاکستان نے معاشی استحکام برقرار رکھا ہے۔ سال 2026 کے پہلے 9 ماہ میں معاشی شرحِ نمو 4 فیصد رہی جبکہ ستمبر میں مہنگائی کم ہو کر 10.3 فیصد پر آ گئی اور زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ عالمی ادارے نے پاکستان کو مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، ٹیکس نظام میں ڈیجیٹل انوائسنگ متعارف کرانے، صحت و تعلیم پر اخراجات بڑھانے اور ایندھن پر دی جانے والی عمومی سبسڈی ختم کر کے صرف مستحقین تک محدود کرنے کی سفارش کی ہے۔ علاوہ ازیں، سٹیٹ بینک کو متوازن پالیسی ریٹ اور بجلی و گیس کے شعبوں میں گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے بنیادی اصلاحات کا مشورہ دیا گیا ہے۔