خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
8 October 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت گورنر راج نہیں بلکہ ایک نالائق حکومت مسلط ہے۔ بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر صدرِ مملکت، وزیراعظم اور متعلقہ ادارے یہ سمجھتے ہیں کہ صوبے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی یا گورنر راج ضروری ہے، تو آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت یہ اقدام کیا جا سکتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ انہیں پُرامن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں لیکن احتجاج کے نام پر انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے گورنر کی جانب سے امن و امان پر بلائے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دینے کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آئینی اختیارات سے پوری طرح واقف ہیں، اور آئین کے تحت گورنر امن و امان کی صورتحال پر اجلاس بلا سکتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے نہ آئی جی کو کسی کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا کہا اور نہ ہی چیف سیکرٹری سے فنڈز مانگے، اجلاس کا مقصد صرف صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
متعلقہ عنوانات
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری
9 October 2026
ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ
9 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی
9 October 2026
پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
9 October 2026
مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ
9 October 2026
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
9 October 2026