LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم سابق امریکی میجر کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت براہِ راست نشر ہوگی: پینٹاگون پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں: رانا ثناء اللہ دشمن سے طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات

حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

Web Desk

7 October 2026

امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی فضائی حدود اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے بعد مملکت میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے ایک نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کردہ اہم بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے یاد دہانی کرائی کہ حوثی باغی ماضی میں بھی سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملے کر چکے ہیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ ملٹری تنازع اور سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشنز منسوخ ہو سکتے ہیں، فضائی حدود عارضی طور پر بند ہو سکتی ہے اور سفری سفری دشواریاں پیش آ سکتی ہیں۔ امریکی حکومت نے تمام امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن اور ایئرپورٹ انتظامیہ سے پروازوں کی تازہ ترین صورتحال کی تصدیق کریں اور الرٹ رہیں۔