LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح

مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی

Web Desk

7 October 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عمان کے وزیر برائے ہاؤسنگ و اربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے ملاقات کی، جس میں ہاؤسنگ اور اربن پلاننگ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمانی وزیر نے وزیراعلیٰ کو ‘ایو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ’ ملنے پر مبارکباد دی اور حکومت پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف نے عمانی وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صرف 18 ماہ میں اس منصوبے کے تحت 2 لاکھ سے زائد افراد کو 260 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا رہے ہیں اور سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف 14 ہزار روپے کی آسان ماہانہ قسط کے باعث اس منصوبے کا ریکوری ریٹ 99 فیصد سے زائد ہے۔ عمانی وزیر نے منصوبے کی شفافیت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاسود ہونے کی وجہ سے یہ ماڈل انتہائی شاندار ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔