LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

Web Desk

6 October 2026

مصنوعی ذہانت کے معروف پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کو مستقبل میں مزید اشتہارات دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ اوپن اے آئی نے چیٹ بوٹ میں اشتہارات کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں شروع کی گئی ابتدائی آزمائش کے بعد اب کمپنی ایک نئے بصری فارمیٹ پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے تصاویر تیار کیے جانے کے دوران بھی اشتہار دکھایا جائے گا۔ اس نئے فارمیٹ کی ابتدائی آزمائش کا آغاز امریکہ میں محدود اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے، تاہم کمپنی کے مطابق مستقبل میں ان اشتہارات کا دائرہ کار دیگر ممالک اور چیٹ جی پی ٹی کے مختلف حصوں تک بھی پھیلایا جا سکتا ہے۔ اوپن اے آئی کا مؤقف ہے کہ مفت سروسز کی فراہمی، اے آئی ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اشتہارات کا یہ نظام ناگزیر ہے۔