مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ
Web Desk
24 November 2026
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور بحری راستوں میں رکاوٹوں کے باعث دنیا بھر میں مزید 73 لاکھ افراد کے غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیوک لنڈبرگ نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی جنگوں کے باعث آبنائے ہرمز، باب المندب اور بحیرہ اسود جیسے اہم بحری راستوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے ادارے کے اخراجات میں 2027 کے وسط تک 727 ملین ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں 73 لاکھ مستحق افراد غذائی امداد سے محروم ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پہلے ہی 26 کروڑ 60 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں، جبکہ سوڈان، جنوبی سوڈان اور صومالیہ میں قحط کا سنگین خطرہ منڈلا رہا ہے۔
لیوک لنڈبرگ نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی کھاد کی 30 فیصد ترسیل متاثر ہونے اور توانائی و ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے خوراک کی عالمی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس سے آئندہ فصلوں کی پیداوار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026
امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد
24 November 2026
ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن
24 November 2026
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
24 November 2026
سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
24 November 2026
روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن
24 November 2026
نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان
24 November 2026
عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری
24 November 2026