کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک
Web Desk
24 November 2026
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایکسپو سینٹر کراچی میں بین الاقوامی زرعی و غذائی نمائش ’فوڈ ایگ 2026‘ کی افتتاحی تقریب میں پرچم کشائی کی اور باضابطہ طور پر نمائش کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے یوگنڈا کے وزیر زراعت، وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ اور صوبائی وزراء کے ہمراہ ربن کاٹ کر نمائش کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وفاقی و صوبائی وزراء، ممتاز سیاسی شخصیات اور غیر ملکی سفارت کاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
حکام کے مطابق ’فوڈ ایگ 2026‘ میں دنیا کے 72 ممالک سے تعلق رکھنے والے 820 بین الاقوامی مندوبین شریک ہیں، جبکہ نمائش میں شرکت کے لیے 820 غیر ملکی خریداروں کے سفری پروگراموں کی تصدیق کی گئی ہے اور 400 نمائش کنندگان اپنی زرعی و غذائی مصنوعات عالمی منڈی کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
24 November 2026
ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب
24 November 2026
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق
24 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026