ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب
Web Desk
24 November 2026
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے محلہ اعوان شریف اٹک میں ملک طاہر اعوان کے ماموں اور پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے وائس چیئرمین اذان اعوان کے نانا کی وفات پر اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک کو درپیش سنگین مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہو گا، جبکہ ملکی نظام میں تبدیلی کے لیے محض بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات اور واضح روڈ میپ ناگزیر ہے۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اصل مسئلہ نظام کا نہیں بلکہ قیادت کی نیت کا ہے، اگر حکمرانوں کی نیت درست ہو تو ملک کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور شدید مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
24 November 2026
روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن
24 November 2026
نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان
24 November 2026
مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ
24 November 2026
عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری
24 November 2026
خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
24 November 2026
کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک
24 November 2026
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق
24 November 2026