اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز
Web Desk
5 October 2026
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں قابلِ احترام اساتذہ کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد کا مرتبہ اور عظمت لازوال ہے کیونکہ وہی طالب علم کو فرش سے عرش تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا استاد نہ صرف علم دیتا ہے بلکہ ادب، اخلاقی اقدار اور معاشرتی روایات سے بھی روشناس کرواتا ہے۔ مریم نواز شریف نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے نواز شریف سکول آف ایمیننس اور پرائمری ایجوکیشن اے آئی جیسے جدید پروگرام متعارف کرا رہی ہے، جبکہ اساتذہ کو انگلش بول چال اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مفت تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم، ڈی ایس پی کی سرزنش
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کے دورے کا فیصلہ
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026