LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کے دورے کا فیصلہ

Web Desk

5 October 2026

نوجوان تاجر میر رضا کی موت کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کرنے سے قبل خود جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے فوکل پرسن سندھ حکومت کو تمام تر انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری اور میر رضا کے اہل خانہ کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیشن کے مطابق اس دورے سے رپورٹ کی سفارشات مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ڈی ایس پی سراج لاشاری اور سی پی ایل سی کے نمائندے کاشف کا بیان 7 اکتوبر کو ریکارڈ کیا جائے گا، جبکہ مشکوک گاڑیوں سے متعلق تحقیقاتی صحافیوں سے 6 اکتوبر کو بریفنگ طلب کی گئی ہے۔