LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع

Web Desk

5 October 2026

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش منگل کی صبح پاکستان کے باضابطہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل 4 اکتوبر کی شب امریکا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔ دورے کے دوران وہ اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سے اعلیٰ سطح کی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

سیکرٹری جنرل اس سے قبل 2022ء کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان آئے تھے۔ اپنے اس دورے میں وہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے جہاں انہیں سیلاب کے بعد پاکستان کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی صلاحیتوں میں بہتری پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ وہ بھارت اور پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ (UNMOGIP) کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق یہ دورہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی و ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار اور حالیہ مذاکرات کو سراہنے اور اس پر تبادلہ خیال کا اہم موقع ثابت ہوگا۔ سیکرٹری جنرل جمعرات کو واپس نیویارک روانہ ہوں گے۔