LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

Web Desk

4 October 2026

ملک بھر میں جیٹ فیول، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعلامیے کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 9 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مٹی کے تیل ਦੀ قیمت میں 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے اس کی فی لیٹر نئی قیمت 329 روپے 54 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عوام پر مہنگائی کا اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول کی قیمت میں بھی 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس نئے اضافے کے بعد ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں اس حالیہ ردوبدل کا اطلاق فوری طور پر لاگو کر دیا گیا ہے۔