کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
Web Desk
4 October 2026
حکومتی رہنما طلال چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران تمام اہم نکات پر اتفاق ہو چکا تھا اور خیبرپختونخوا حکومت سے دہشت گردی کے خلاف تعاون کا تقاضا کیا گیا تھا، تاہم صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کے پی قیادت کے کہنے پر مذاکراتی ڈرافٹ کو بار بار تبدیل کیا گیا، لیکن ان کے رویے سے نہ صرف حکومتی کمیٹی بلکہ ان کی اپنی مذاکراتی ٹیم بھی شدید مایوس ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے باعث وہاں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے اور حد سے زیادہ انتظار نہیں کیا جا سکتا۔ آئین میں کئی آپشنز موجود ہیں اور اب جو بھی اقدام اٹھایا جائے گا وہ آئین و قانون کے عین مطابق ہوگا
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم، ڈی ایس پی کی سرزنش
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کے دورے کا فیصلہ
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026