ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ
Web Desk
4 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری شدید کشیدگی پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان درپیش تنازع یا تو آسان راستے سے حل ہو سکتا ہے یا پھر مشکل راستے سے۔ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر وینڈالیا میں انتخابی ریلی کے لیے روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں ایران سے متعلق ایک بڑا حتمی فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران اس وقت انتہائی کمزور ہو چکا ہے اور وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بیشتر منصوبے ترک کرنے پر مجبور ہوا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم کرنے میں بھی کامیابی ملی ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو اپنا جوہری پروگرام رضاکارانہ طور پر ترک کرنے کا سنہری موقع دیا گیا ہے، لیکن اگر اس نے ایسا نہ کیا تو عسکری قوت کے ذریعے مجبور کیا جا سکتا ہے۔ اسی اثناء میں غیر ملکی خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق ایران امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت جوابی تیاری کر رہا ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ بڑے پیمانے پر حملے کیے تو اس کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوگا اور امریکی کارروائیوں کی سہولت کاری کرنے والے علاقائی ممالک کو بھی ہدف بنایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کو ہمیشہ مکمل طور پر پرامن اور دفاعی قرار دیتا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز
5 October 2026
یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل
5 October 2026