ایران: مظاہرین پر کریک ڈائون کی مذمت کرنے والی اداکارہ الناز کو قید کی سزا
Web Desk
3 October 2026
امریکہ میں قائم ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم ‘ہرانا’ (HRANA) اور آزاد میڈیا ادارے ‘امتداد’ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی معروف اور معنون اداکارہ الناز شاکر دوست کو حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دو دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں درجنوں کامیاب فلموں میں کام کرنے والی 40 سالہ اداکارہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پروپیگنڈا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اداکارہ کے وکیل کے مطابق ان کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی ہے اور سزا کے تحت ان پر دو سال کے لیے تمام سیاسی، فنکارانہ اور آن لائن سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
الناز شاکر دوست نے فروری میں جاری کردہ اپنے ایک جذباتی بیان میں کہا تھا کہ وہ مظاہرین پر حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد ایران میں دوبارہ کبھی اداکاری نہیں کریں گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ “اپنے پیاروں کے سوگ میں ہوں، اس سرزمین پر دوبارہ کوئی کردار ادا نہیں کروں گی جس سے لہو کی بو آتی ہے۔” یاد رہے کہ جنوری میں مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف شروع ہونے والے ملک گیر مظاہروں کو ایرانی حکام نے سختی سے دبا دیا تھا، جن میں انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پیرس میں موجود اداکارہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فی الوقت جیل میں نہیں ہیں، تاہم ان کی موجودہ رہائش اور مقام کے حوالے سے راز داری برقرار رکھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026