امریکہ اور جنوبی کوریا کے معاہدے میں مزید بہتری آگئی: ٹرمپ
Web Desk
2 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان معاشی و توانائی کے معاہدوں میں مزید پیش رفت اور بہتری آئی ہے۔ امریکی صدر کے بیان کے مطابق، جنوبی کوریا میں تیل و گیس کی پیداوار اور توانائی کے منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے 8.4 ارب ڈالر کا خطیر فنڈ مختص کیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مضبوط ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ تیل اور قدرتی گیس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار امریکہ کی عالمی توانائی کی بالادستی (Energy Dominance) کو یقینی بنائے گی۔ ان کے بقول، توانائی کی پیداوار میں یہ مسلسل اضافہ نہ صرف امریکی معیشت کو مستحکم کرے گا بلکہ مستقبل میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے عالمی توانائی سیکیورٹی کو مزید پائیدار اور مضبوط بنائے گا۔
متعلقہ عنوانات
خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب
2 October 2026
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
2 October 2026
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
2 October 2026
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
2 October 2026