LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا، سعودی اور اماراتی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے کے واقعہ کو ’’فالزفلیگ‘‘ کارروائی قرار دیدیا پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن

طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی

Web Desk

2 October 2026

امریکہ کی ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلباء کے ایک وفد نے واشنگٹن میں سفارتخانہ پاکستان کا دورہ کیا، جہاں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے طلباء کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات، عالمی و علاقائی امن کے لیے کوششوں اور پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ پیس اینڈ جسٹس ایسوسی ایشن کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے اس وفد میں البانیہ، گھانا، انڈونیشیا، لبنان اور امریکہ سمیت مختلف ممالک کے طلباء شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی امن پر مرکوز سفارت کاری آٹھ دہائیوں پر محیط ہے اور پاکستان ماضی میں امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پاکستان کی خاموش، انتھک اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے، اور پاکستان موجودہ ایران امریکہ کشیدگی کے تناظر میں بھی خطے میں امن کے حصول کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ طلباء نے بین الاقوامی سفارتی سطح پر پاکستان کے اس کردار میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔