LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

Web Desk

30 September 2026

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ورلڈ کپ کے ایک ہی گروپ میں رکھے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ ورلڈ کپ میچز میں پاکستان کا بھارت کے خلاف مجموعی ریکارڈ زیادہ متاثر کن نہیں رہا، تاہم کمرشل پارٹنرز اور براڈ کاسٹرز کے اصرار پر دونوں ٹیموں کو گروپ مرحلے میں ہی آمنے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کرکٹ کے تجارتی حلقے پاک بھارت مقابلے کو ٹورنامنٹ کی جان اور انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے آفیشل شیڈول کی باضابطہ رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگی۔ واضح رہے کہ 14 ٹیموں پر مشتمل یہ بڑا میگا ایونٹ آئندہ برس 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا، جبکہ یکم اکتوبر سے ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہو جائے گا۔