LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

قومی ایئر لائن کی نجکاری فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوگئی

Web Desk

16 December 2025

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا معاملہ اپنے آخری اور فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو گیا ہے، جس کے تحت چار بولی دہندہ کنسورشیم نے ایئر لائن کا تفصیلی ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر طلب کر لیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے چاروں کنسورشیم کے اعلیٰ عہدیداروں نے قومی ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کیا۔ اس اجلاس میں کنسورشیم نے ایئر لائن اور نجکاری کمیشن سے یومیہ بنیاد پر تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی۔ جس کے بعد پی آئی اے کی جانب سے کنسورشیم کو موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تفصیلات، نیز ڈومیسٹک اور بین الاقوامی روٹس سے متعلق مکمل ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ نے بھی قومی ایئر لائن انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ چاروں کنسورشیم کو تمام مطلوبہ تفصیلات کی فراہمی اور ہر ممکن تعاون یقینی بنائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام چاروں کنسورشیم 23 دسمبر کو ہونے والی بولی میں اپنی حتمی مالی پیشکشیں (بڈز) جمع کرائیں گے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کی ذمہ داری قومی ایئر لائن خریدنے والے کامیاب کنسورشیم پر عائد نہیں ہو گی۔ یہ پیش رفت اس بڑے حکومتی فیصلے کے تکمیل کی جانب اہم قدم ہے جس کا مقصد ایئر لائن کو نجی شعبے کے حوالے کرنا ہے۔