پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کا راج، موٹرویز کے اہم سیکشنز بند
Web Desk
16 December 2025
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند نے حد نگاہ کو انتہائی کم کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موٹرویز کے متعدد اہم سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
حکام نے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی انٹرچینج، ایم تھری درکھانہ سے جڑانوالہ، ایم فور شیر شاہ سے خانیوال اور گوجرہ سے شورکوٹ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ اسی طرح، ایم فائیو موٹروے پر رحیم یار خان سے روہڑی اور ملتان سے ظاہر پیر تک کا سفر بھی معطل ہے۔ قومی شاہراہ پر بھی صورتحال خاصی متاثر کن ہے، جہاں حد نگاہ کم ہو کر محض 100 میٹر رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ فوگ سیزن کے پیش نظر شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات دھند کے اثرات سے قدرے محفوظ ہوتے ہیں۔ پولیس نے ڈرائیوروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفر کی صورت میں فوگ لائٹس کے استعمال کی سختی سے ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026