خواتین کو نشانہ بنانا بدترین سیاسی انتقام اور شرمناک ہے؛ نظریے کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
Web Desk
20 September 2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی ۳ ایم پی او (3 MPO) کے تحت گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین سیاسی انتقام اور ضوابط کی سنگین ورزی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پنجاب میں ایک خاتون چیف جسٹس کی موجودگی کے باوجود خواتین کے ساتھ جس نوعیت کا نازیبا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، وہ انتہائی شرمناک اور لائقِ مذمت ہے۔
سہیل خان آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبے میں چادر و چار دیواری کے مقدس اصولوں اور تقدس کو بغیر کسی ڈر یا خوف کے مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کے رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کو جس انداز میں تحویل میں لے کر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا، اس کی سیاسی و جمہوری تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی مخالفین کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی اختلاف ہے تو انہیں عمران خان کے نظریے اور سیاست کا میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے، نہ کہ ان کی اہلیہ، بہنوں اور خاندان کی دیگر خواتین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دینی، مذہبی اور معاشرتی روایات ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ عورتوں اور بچوں پر کسی بھی قسم کا ظلم یا تشدد کیا جائے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے، خواتین کو ہراساں کرنے اورانہیں نا حق گرفتار کرنے سے کسی بھی سیاسی نظریے اور عوامی سوچ کو شکست نہیں دی جا سکتی۔
متعلقہ عنوانات
لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا بالکل استعمال نہیں کیا جائے گا: بیرسٹر گوہر
20 September 2026
احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب کا نقصان ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ
20 September 2026
ٹرمپ کا ایران پر جلد بڑے فیصلے کا اعلان، تباہی یا معاہدے کے آپشنز زیرِغور
20 September 2026
علیمہ خان کی گرفتاری سے حکومت کی گھبراہٹ بے نقاب ہو گئی
20 September 2026
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جنہم واصل، 6 جوان شہید
20 September 2026
جنید اکبر کا بیان افراتفری اور تباہی کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے: عطا تارڑ
20 September 2026
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ
20 September 2026
شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار
20 September 2026