خیبرپختونخوا میں بھنگ کی کاشت کو قانونی بنانے کی تیاری، لائسنس اور ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز
Web Desk
16 December 2025
خیبرپختونخوا حکومت نے بھنگ (ہیمپ) کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر باضابطہ غور شروع کر دیا ہے، جس کے تحت کاشت پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی اور باقاعدہ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔
ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں زیلی کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہیمپ کی کاشت، لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران زیلی کمیٹی نے بھنگ کی کاشت پر ایکسائز ڈیوٹی، لائسنس فیس اور لائسنس کی مدت پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں ادویات کے استعمال کے لیے 5 ایکٹر رقبے پر بھنگ کی کاشت کی فیس 6 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔
مزید یہ کہ بھنگ کی تیاری اور حتمی پیداوار پر بھی ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی سفارش کی گئی۔
اجلاس میں لائسنس کے اجرا سے متعلق دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں شعبہ فارمیسی پشاور یونیورسٹی اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
دستاویز کے مطابق محکمہ ایکسائز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بھنگ کی کاشت اور پروسیسنگ کی کڑی نگرانی کرے گا، جبکہ لائسنس حاصل کرنے والی انڈسٹری سیڈ رجسٹریشن، سرٹیفیکیشن اور وفاقی حکومت سے متعلق دیگر تقاضے پورے کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔
اجلاس میں ڈی سی خیبر نے سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شامل کرنے کی تجویز دی، جبکہ زیلی کمیٹی نے لائسنس کی مدت 3 سے 5 سال مقرر کرنے کی سفارش کی۔
دوسری جانب ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبدالحلیم خان نے کہا کہ ہیمپ ایچ بی ڈی آئل اور مختلف ادویات میں استعمال ہوتا ہے، جبکہ اس سے حاصل ہونے والا فائبر مختلف صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں حکومت سے ہیمپ کی کاشت کی اجازت حاصل کی جا رہی ہے اور اسے اورکزئی اور خیبر میں متبادل فصل کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں بھنگ کے باقاعدہ لائسنس جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔
عبدالحلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ بھنگ بھی ادویات میں استعمال ہوتی ہے اور مکمل جانچ پڑتال، سکیورٹی پروٹوکول اور ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف بڑی اور مستند فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
9 November 2026
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
9 November 2026
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار
9 November 2026
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
9 November 2026
اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ
9 November 2026
محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان
9 November 2026
قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
9 November 2026
امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ
9 November 2026