بلیو اکانومی گیم چینجر ثابت ہوگی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
Web Desk
4 November 2025
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ حالیہ سیلاب کے باعث معیشت وقتی طور پر ضرور متاثر ہوئی، تاہم عالمی معاشی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری اور ترقی کی رفتار کو سراہ رہے ہیں۔
انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بلیو اکانومی سے متعلق پالیسی مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور اس شعبے کی ترقی پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ میری ٹائم کانفرنس کا مقصد بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی سمندری معیشت میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو پائیدار ترقی کے لیے ایکسپورٹس میں اضافہ کرنا ہوگا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اور آنے والے دنوں میں ان اصلاحات کے مثبت نتائج عوام کے سامنے آئیں گے
متعلقہ عنوانات
برطانوی ادارے کا پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
10 September 2026
وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
10 September 2026
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
10 September 2026
سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
10 September 2026
آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ
10 September 2026
لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا
10 September 2026
ایران حوثیوں کے ذریعے بحیرہ احمر پر کنٹرول چاہتا ہے: یمنی سفیر
10 September 2026
صحافی اور ویلاگر بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع
10 September 2026