LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ امریکا کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ امریکی صدر کا نیتن یاہو سے رابطہ، غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کیلئے زور آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں پھر کشیدگی، امریکا کے کارگو جہاز پر حملہ اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر نیتن یاہو ایک بار پھر مذہب کارڈ کھیلنے لگے روس اور یوکرین کے مذاکرات میں یورپی ممالک بھی شریک ہوں گے: فرانس بجلی کی 3 کمپنیوں کی نجکاری: پاکستانی اور ترک سرمایہ کاروں کا جوائنٹ وینچر میئر کراچی کی قدیم سوامی نارائن مندر آمد، ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی

بلوچستان میں ایک روز کے لیے ٹرین سروس مکمل معطل

Web Desk

15 December 2025

بلوچستان میں ایک روز کے لیے ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آج بلوچستان میں تمام ٹرینوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔ اس فیصلے کے تحت بلوچستان سے اندرونِ ملک چلنے والی ٹرین سروس بھی ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر روانہ نہیں ہوں گی، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی کل کوئٹہ نہیں پہنچے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سروس کی معطلی عارضی ہے اور صورتحال بہتر ہوتے ہی ٹرین آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔