اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال
Web Desk
17 September 2026
متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے امریکی صدر کے عرب اور افریقی امور کے اعلیٰ مشیر مسعد بولس نے اہم ملاقات کی ہے۔ ابوظہبی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فریم ورک اور باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی سیکیورٹی اور موجودہ صورتحال سمیت اہم علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر جامع بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اماراتی وزیرِ خارجہ نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ امریکی مشیر نے علاقائی سلامتی اور معاشی شراکت داری کے فروغ میں یو اے ای کے اہم کردار کی تعریف کی۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
20 October 2026
اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
20 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی
20 October 2026
حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر
20 October 2026
سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
20 October 2026
ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ
20 October 2026
میر رضا علی کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش
20 October 2026
2024 کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں: مولانا فضل الرحمن
20 October 2026