LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہفتوں بعد بھی ہزاروں افراد لاپتہ، بیشتر لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی

ایشین گیمز کیلئے جاپان کے شہر ناگویا میں فلوٹنگ ویلیج قائم

Web Desk

17 September 2026

جاپان کے شہر ناگویا میں آئندہ ایشین گیمز کے انعقاد کے لیے ایک منفرد ‘فلوٹنگ ویلیج’ (Floating Village) قائم کر دیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی رہائش کے لیے ‘کوسٹا سیرینا’ (Costa Serena) نامی اطالوی کروز کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں تقریباً 14 ہزار ایتھلیٹس اور سپورٹنگ اسٹاف کے قیام کا باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے۔ اس کروز یعنی فلوٹنگ ویلیج میں ایتھلیٹس کی سہولت کے لیے جدید جم، میوزک رومز اور دیگر تفریحی و ورزشی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر سے ہو رہا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (POA) پہلے ہی افتتاحی تقریب کے لیے قومی پرچمداروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے، جس کے تحت اسکواش پلیئر نور زمان اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پاکستان کا پرچم تھامیں گے۔ کھیلوں کے میدان سے ایک اور پیش رفت میں، پاکستان کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم آج ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔