پلاٹ منسوخی کیس: عدالت کی چیئرمین سی ڈی اے کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت
Web Desk
16 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) کی جانب سے 60 سال قبل ایکوائر کی گئی زمین کا متبادل پلاٹ الاٹ کر کے منسوخ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بزرگ شہری محمد مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کے عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کیس کا معاملہ فوری حل کرنے کی سخت ہدایت جاری کی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عادل عزیز قاضی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز میں چیئرمین سی ڈی اے کی جگہ ممبر اسٹیٹ کے عدالت پہنچنے پر فاضل جج نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا تو وہ کیوں پیش نہیں ہوئے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین جہاں بھی ہوں فوری عدالت پہنچیں، ورنہ عدالت کو بلانا آتا ہے۔ بعد ازاں عدالت کی جانب سے وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور سیکیورٹی میٹنگ کے باعث تاخیر پر معذرت پیش کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1966ء کا کیس ہے، متاثرین کا احترام کیا جائے اور انہیں معاوضہ پہلے فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسجدِ نبویؐ کی تعمیر کے موقع پر بھی نبی کریم ﷺ نے متاثرہ شخص کو معاوضہ ملنے تک کام روکا تھا، تو کیا سی ڈی اے کے سیکٹرز مسجدِ نبویؐ سے زیادہ اہم ہیں؟ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ شہری کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے گا۔ جس پر عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
16 September 2026
حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل
16 September 2026
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری
16 September 2026
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم
16 September 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
16 September 2026
27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم
16 September 2026
چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا
16 September 2026
پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان
16 September 2026