بھارت نے جعلی فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی: ملک احمد خان
Web Desk
16 November 2026
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے جعلی فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی، تاہم عالمی برادری نے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔
لاہور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے رچائے گئے جھوٹے فالس فلیگ آپریشنز پر دنیا کے 62 ممالک بھارت سے ٹھوس شواہد طلب کرتے رہے، جو اس کے جھوٹ کے بے نقاب ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلے ہی دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا تھا کہ اگر جنگ کا آغاز بھارت کرے گا تو اس کا اختتام پاکستان کرے گا۔
ملک کی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستانی شاہینوں نے دنیا کے خطرناک ترین اور جدید ترین سمجھے جانے والے طیارے کو مار گرایا، حالانکہ دنیا بھر میں بھارت کے ان جنگی طیاروں کو بہترین قرار دیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے جنگی دفاعی نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وہ انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ملک کا ہر فرد اپنی مسلح افواج اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور موجودہ نازک عالمی صورتحال میں ملک کے اندر قومی اتحاد اور یکجہتی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
16 November 2026
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
16 November 2026
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع
16 November 2026