مریم نواز کے گلف سٹریم طیارے کے اخراجات بڑھ گئے، اضافی بجٹ منظور
Web Desk
16 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرِ استعمال خصوصی گلف اسٹریم طیارے کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے 2 ارب 35 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع اور سرکاری دستاویزات کے مطابق اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرِ استعمال وی آئی پی گلف اسٹریم طیارے کے بڑھتے ہوئے آپریشنل اور انتظامی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے محکمہ خزانہ سے اضافی فنڈز کی منظوری حاصل کی گئی تھی، جس کی باضابطہ توثیق صوبائی کابینہ نے بھی کر دی ہے۔
سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے اخراجات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے اضافی مالی وسائل کی فوری ضرورت ظاہر کی گئی تھی، جس کے بعد 2 ارب 35 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دی گئی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی فنڈز کی اس منظوری کا بنیادی مقصد وی آئی پی طیارے کے جاری اخراجات کو پورا کرنا ہے، اور اس حوالے سے صوبائی کابینہ نے حکومتی تجویز کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ یہ خصوصی گلف اسٹریم طیارہ وزیراعلیٰ پنجاب کے استعمال میں ہے، تاہم معاشی مشکلات کے اس دور میں اس کے اخراجات میں اضافے کے باعث مزید اربوں روپے کے سرکاری فنڈز مختص کیے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد عوامی و سیاسی حلقوں میں سرکاری وسائل کے استعمال اور طیارے پر آنے والے مجموعی مالی بوجھ سے متعلق سنجیدہ سوالات نے بھی اہمیت اختیار کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
16 November 2026
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
16 November 2026
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع
16 November 2026