پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کیس کی سماعت، راولپنڈی میں 31 فعال کارکنان اڈیالہ جیل میں نظر بند
Web Desk
12 September 2026
اسلام آباد/ راولپنڈی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے ممکنہ احتجاج اور جلسے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے 31 فعال کارکنوں کو 30 دنوں کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کر دیا ہے۔
ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ نے اس کیس پر سماعت کے بعد تحریری آرڈر جاری کیا۔
خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری نے عدالت کے سامنے انڈر ٹیکنگ جمع کروائی کہ صوبے کی کوئی بھی سرکاری مشینری یا وسائل کسی سیاسی اجتماع، جلسے یا احتجاج میں ہرگز استعمال نہیں ہوں گے۔عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کو آئندہ سماعت پر اس ضمانت کا باضابطہ بیانِ حلفی (Affidavit) جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرلز نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں، جبکہ آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد اپنے دلائل پیش کریں گے۔کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر بروز پیر صبح 10 بجے ہو گی۔ عدالت نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ذاتی پیشی سے استثنیٰ دیتے ہوئے حاضری سے روکا ہے۔ 27 ستمبر کی احتجاجی کال کے پیشِ نظر راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے 31 فعال کارکنوں کو 3-MPO کے تحت 30 دن کے لیے اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے، جبکہ راولپنڈی ڈویژن بھر سے مجموعی طور پر 106 کارکنان کو نظر بند کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ
12 September 2026
مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا
12 September 2026
روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک
12 September 2026
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
12 September 2026
آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان
12 September 2026
انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس
12 September 2026
14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی
12 September 2026
پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان
12 September 2026