LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب، شہباز شریف سمیت اہم شخصیات جاتی امرا پہنچ گئیں پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور نئے صوبوں کے قیام کیلئے پورے ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026 پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم 20 ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے: حافظ نعیم الرحمان نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں جامع اصلاحات کا بل اسمبلی میں جمع

Web Desk

11 September 2026

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 140-A اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلے کی روشنی میں ‘سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ’ میں جامع و آئینی اصلاحات کا مجوزہ ترمیم بل سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں باضابطہ جمع کروا دیا ہے۔

اس ترمیم کے ذریعے ایم کیو ایم پاکستان نے صوبے کے شہری و دیہی مسائل کے مستقل حل کے لیے اختیارات، انتظامی کنٹرول اور مالیاتی وسائل حقیقی معنوں میں عوام اور نچلی سطح تک منتقل کرنے کا قانونی فریم ورک پیش کیا ہے۔

 ایم کیو ایم پاکستان نے منتخب میئر يا چیئرمین کی عدم موجودگی میں غیر منتخب سیاسی ایڈمنسٹریٹر مسلط کرنے کی شدید مخالفت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ صرف غیر جانبدار سول سرونٹ (بیوروکریٹ) کو عارضی ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ، مقامی سڑکیں، بلڈنگ کنٹرول، ماسٹر پلاننگ اور ٹاؤن پلاننگ جیسے تمام کلیدی شعبہ جات کے مکمل اختیارات اور اثاثے منتخب بلدیاتی حکومتوں کو منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔صوبائی مالیاتی کمیشن (PFC) ایوارڈ کا فوری این ایف سی کی طرز پر نفاذ کیا جائے اور بلدیاتی حکومتوں کے لیے مختص کردہ صوبائی فنڈز میں سے کم از کم 70 فیصد رقم براہِ راست اور بلا تاخیر مقامی حکومتوں کو منتقل کی جائے۔ اختیارات، ملازمین، فنڈز اور اثاثوں کی شفاف منتقلی اور صوبائی حکومت کی ممکنہ غیر آئینی مداخلت کو روکنے کے لیے ایک بااختیار ‘ڈیولوشن امپلیمنٹیشن کمیشن’ کے قیام کی تجویز شامل کی گئی ہے۔