LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو بے دخل کرنے سے روک دیا ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی

قائداعظم نے ایک ملت کو نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست دی: محسن نقوی

Web Desk

11 September 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم جدوجہد اور بے مثال قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم نے ایک بکھری ہوئی ملت کو نظریہ، شعور اور ایک خودمختار ریاست عطا کی۔

اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہدِ آزادی ہماری قومی تاریخ کا سب سے روشن اور درخشاں باب ہے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی و اجتماعى غلامی سے نکال کر ایک آزاد اور خود مختار وطن کی منزل تک پہنچایا، جس کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک وقیع ریاست کے طور پر ابھرا۔

محسن نقوی نے قائد اعظم کی شخصیت کی خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بانیِ پاکستان کے مجسمے میں کردار کی بلندی، گفتار کی سچائی اور عمل کی یکسوئی کا ایسا نادر امتزاج موجود تھا جو تاریخ عالم میں کم ہی نظر آتا ہے۔ شدید علالت اور جسمانی کمزوری کے باوجود ان کے غیر متزلزل عزم اور استقلال نے قوم کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم اقلیتوں کے حقوق کے سب سے بڑے علمبردار تھے اور وہ ریاست کو عوام کی مقدس امانت تصور کرتے تھے۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم ہی قائد اعظم کی اصل امانت ہیں اور یہی اصول پاکستان کی حقیقی روح کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج بھی پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی صرف اور صرف قائداعظم کے سنہری اصولوں پر پیرا ہونے میں مضمر ہے۔