ٹیکنالوجی سے عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانا ترجیح ہے: اسحاق ڈار
Web Desk
11 September 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری منصوبوں، ڈیجیٹلائزیشن اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں استعمال کر کے عوامی خدمات کے معیار اور فراہمی کو بہتر بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد عام شہریوں کے لیے تمام سرکاری سہولیات اور خدمات میں کارکردگی، شفافیت، آسان رسائی اور سہولت کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، معاونِ خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ کے علاوہ وزارتِ آئی ٹی، ٹیلی کام اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی تکمیل سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا
11 September 2026
سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب
11 September 2026
نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج
11 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
11 September 2026
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
11 September 2026
آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی
11 September 2026
بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
11 September 2026
کینیڈا کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج، میزائل فراہم کرنے کا اعلان
11 September 2026