LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ فیول سبسڈی سکیم سے 75 لاکھ سے زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے حکومتی اقدامات کو سراہ لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ ایپسٹین سے روابط ، ناروے کے وزیراعظم سمیت 11 وزراء پارلیمنٹ میں طلب برطانیہ کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ مفت حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز مصر: 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا

ڈی چوک سے آزادی لے کر ہی لوٹیں گے یا کفن میں واپس آئیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Web Desk

14 December 2025

کوہاٹ: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار ڈی چوک کا رخ کیا تو آزادی لے کر واپس آئیں گے یا کفن میں۔

کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی چیئرمین کو دبانے کی منظم کوشش کی جارہی ہے، جج سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے مگر اہلِ خانہ اور رہنماؤں کو روکا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جن اداروں پر مینڈیٹ کے تحفظ کی ذمہ داری تھی وہی ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور محافظ قاتل بنے ہوئے ہیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر راتوں رات میڈیا پر بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہیں، تاہم عمران خان نے احتجاج اور مذاکرات کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو سونپی ہے، اور جب بھی کال آئے گی کارکنان کو تیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی ہمیں خود متحد ہو کر حاصل کرنا ہوگی۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت نے ہزاروں ارب روپے کی کرپشن کی، ملکی قرضہ 80 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور جنہوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبویا وہی آج گورننس کے مشورے دے رہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، اس کے باوجود تنقید کا رخ ہماری طرف ہے۔