سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
Web Desk
1 October 2026
سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی افواج کے ترجمان نے یمن کے حوثی باغیوں پر مدینہ منورہ کے ‘طیبہ گرڈ اسٹیشن’ پر ڈرون حملہ کرنے کا باضابطہ الزام عائد کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ حملہ 29 ستمبر کی صبح 5 بج کر 11 منٹ پر کیا گیا۔ واقعہ کے بعد کی جانے والی ابتدائی تحقیقات اور تباہ شدہ ڈرون کے ملبے کے تفصیلی تجزیے سے اس حملے میں حوثی ملیشیا کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس کارروائی میں مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمیت دیگر شہری علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے انتہائی اہم سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بزدلانہ اقدام مقدس مقامات کی حرمت کو پامال کرنے اور زائرین کو نقصان پہنچانے کی مسلسل حوثی کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عرب اتحادی افواج حرمین شریفین کے مکمل تحفظ، شہری سہولیات کی دیکھ بھال اور دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن دفاعی اقدامات جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026